06/December/2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او بال بال بچ گئے

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او بال بال بچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او بال بال بچ گئے

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے مبینہ 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں ڈی پی او بال بال بچ گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد مارے گئے گئے جب کہ دہشتگردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پولیو سکیورٹی چیکنگ کے دوران ڈی پی او محمد شعیب کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملہ کے وقت ڈی پی او اور فوجی افسران گاڑیوں میں موجود تھے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان ڈیرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد شعیب کی کمانڈ میں ہونیوالی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے جس پر پولیس نے پاک آرمی کے ہمراہ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی، ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 5 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C