ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوئی بہاڑہ میں کیو آر ایف ٹیم پر حملہ، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔#DIKhan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 28, 2022
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارازندا میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران خوشاب سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 33 سالہ لانس نائیک ساجد حسین اور اٹک سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی محمد اسرار ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ‘علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے’۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کھوئی پیور میں شام 4 بجے کے قریب فوج نے مجاہدین پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی۔
مجاہدین کے جوابی حملے میں فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میں موجود فوج کے چار اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے، فوجی اہلکار بھاگتے ہوئے اپنا اسلحہ بھی چھوڑ گئے، جو مجاہدہن کے ہاتھ بطور غنیمت لگا۔
اس سے قبل رواں ہفتے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی میں دو مبینہ خود کش بمباروں کو مارا گیا تھا۔
پولیس عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مبینہ خود کش بمبار امن کمیٹی کے سربراہ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور خود کش جیکٹ پہنے موٹرسائیکلبرکشا پر سوار تھے اور ڈیرہ اسمٰعیل خان-بنوں روڈ پر عرفان کالونی میں واقع نور عالم محسود کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں گارا گلدار گاؤں میں 24 اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران مطلوب ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C