ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے دو خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ تاحال جاری ہے، بکتربند گاڑی اور مزید نفری روانہ کردی گئی، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت وقار اور نوید کے نام سے ہوئی۔
دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔
آر پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے میں بھی مطلوب تھے۔ جبکہ آر پی او ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد امتیاز شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی قیادت میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ پولیس جوانوں کے ہمراہ آر پی او اور ڈی پی او بزات خود اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
گزشتہ شب پوٹہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد آر پی او نے دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے سی ٹی ڈی اور پولیس پر مشتمل ٹاسک ٹیم بنائی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C