ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں کا حملہ، پولیس افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک
👁️ 246 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں کا حملہ، پولیس افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں کے حملے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار ہلاک ہوئے۔ زخمی ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعض اطلاعات کے مطابق گل بہار چوک کے مقام پر تھانہ ہوید کی موبائل وین پر بھی فائرنگ کی گئی، تاہم دونوں واقعات کے باہمی تعلق سے متعلق سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے حملے میں ہلاک ہونے والے ایس ایچ او فہیم ممتاز اور دیگر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر نے زخمی افسران کی جلد صحتیابی کی بھی تمنا ظاہر کی۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C