ڈیرہ غازی خان: کمسن بچے سے زیادتی کرنے والا امام مسجد گرفتار
👁️ 383 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان: کمسن بچے سے زیادتی کرنے والا امام مسجد گرفتار
ڈی جی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کم سن بچے سے زیادتی کرنے والے امام مسجد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ کی حدود میں، بستی کالجوں کے قریب واقع ایک مقامی مسجد کے امام، مولوی ناصر حسین، پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے اندر جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ دراہمہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ دراہمہ کے ایس ایچ او شاہد اقبال نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد محمد دلشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران تصدیق ہوئی کہ واقعہ مسجد کے اندر پیش آیا۔ پولیس نے ویڈیو کے فرانزک تجزیے اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ بھی کرایا ہے تاکہ مقدمہ مضبوط بنایا جا سکے۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان صادق علی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے درندہ صفت عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
علاقے کے شہریوں نے بھی اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کیس کی تفتیش شفافیت اور میرٹ کے مطابق مکمل کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C