ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ جنجوعہ کی ملاقات
👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ جنجوعہ کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر سے چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی، ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات ہوئی، میجر جنرل آصف غفور کے مطابق دورانِ ملاقات لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حکومت، سیکیورٹی فورسز لاپتہ افراد کے معاملے پر کام کررہی ہیں جبکہ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن دن رات کوشاں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس حوالے سے خصوصی سیل جی ایچ کیو میں قائم کیا کیونکہ ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتےہیں، بہت سے لاپتہ افراد کالعدم تینظم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حصہ ہیں۔
Met Amina Masood Janjua. Issue of missing persons discussed. State is with them to facilitate and address the issue. COAS has constituted a spec cell at GHQ for assisting the process. Our hearts go with the families of missing persons being Pakistanis. (1of2). pic.twitter.com/O5nI4hJ5Kc
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 5, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بعض ریاست کے پاس موجود افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی جاری ہے، ہر لاپتہ شخص ریاست پر نہیں ڈالا جا سکتا ہے کیونکہ بہت سارے افغانستان میں یا دہشت گردوں کے ہاتھوں لڑائی میں مارے گئے۔ جبکہ بیشتر افراد آج بھی کالعدم تنظیموں اور شورش زدہ علاقوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کا معاملہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے اور جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سے گزر رہے ہیں۔ لاپتا افراد کے معاملے پر قائم جوڈیشل کونسل شب و روز کام کر رہا ہے۔
Not every person missing is attributable to state. Many are there as part of TTP in Afg/ elsewhere or got killed fighting as part of TTP. Those with state are under legal process. She pledged that affected families shall not allow any anti state force to exploit them.(2of2). pic.twitter.com/DugYN1o1CC
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 5, 2019
اس موقع پر چیئرپرسن انسانی حقوق تنظیم آمنہ جنجوعہ نے ریاست اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کا ادراک کیا اور ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
آمنہ مسعود جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکنے کی لئے اقدامات کئے جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C