کابل ایئرپورٹ پر نئے حملے کی وارننگ جاری
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کابل ایئرپورٹ پر نئے حملے کی وارننگ جاری
کابل (ڈیلی اردو) امریکی ایمبیسی کابل نے کابل ائیر پورٹ پر نئے حملے کے بارے میں وارننگ جاری کردی۔امریکی شہریوں کو ایبی گیٹ، ایسٹ گیٹ، نارتھ گیٹ یا وزارت داخلہ کے نیا گیٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
برطانوی آرمی چیف جنرل نک کارٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ کا انخلا کے لیے کیا جانے والا فضائی آپریشن آج ختم ہو جائے گا۔ برطانیہ اپنے ساتھ کام کرنے والے 1000 سے زائد افغان مترجم اور ملازمین کو کابل ہی چھوڑ کر جارہا ہے۔
پاکستان میں افغان سفارتخانہ کھل گیا ہے اور سفارتکاروں نے کام شروع کردیا ہے تاہم ایک سفارتکار نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہےکہ کابل میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ابھی صحافیوں کو ویزے نہیں دیئے جارہے ہیں۔
سفارتخانہ صرف پاکستان میں افغان طلبہ وطالبات اور دیگر افغان شہریوں کے معاملات کو دیکھ رہا ہے۔ امریکی فوجیوں نے کابل ائیر پورٹ پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے دفتر کو بموں سے اُڑا دیا اور سارا ریکارڈ ضائع کردیا۔
نئے ڈی سی لاہور کا چارچ سنبھالنے کے بعد بڑا حکم
امریکی حکام کے مطابق فوجیوں نے جمعرات کو بم دھماکے کے بعد ایئر پورٹ پر سی آئی اے کا انٹیلی جنس سینٹر اور لاکھوں ڈالر مالیت کا دیگر سامان تباہ کر کے ناکارہ کردیا۔
دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 175 ہوگئی، حملوں میں 28 طالبان اور 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے۔ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پراب بھی حملےکاخطرہ موجودہے مگرداعش ہمیں ہمارےمشن سےنہیں روک سکتی۔ افغانستان سے انخلا کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان پینٹاگون نے پریس کانفرنس میں کہا ایئرپورٹ پر اب بھی 5 ہزار 400 افراد انخلا کے منتظر ہیں۔ ہماری توجہ ابھی بھی انخلا پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے نہیں بلکہ ایک خودکش دھماکا ہوا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ طالبان نے بگرام ایئربیس پر حملے کے دوران خطرناک قیدی چھڑائے، قیدیوں میں داعش کے ہزاروں جنگجو شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C