15/September/2026

کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری

👁️ 74 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری

کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری

کابل(ڈیلی اردو) کابل کے علاقے تایمنی میں طالبان کے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں کی جانب سے کم از کم 20 خواتین اور لڑکیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔ متاثرہ خواتین کے مطابق انہیں حجاب کے باوجود گرفتار کیا گیا اور بعض کو تقریباً ایک رات تک حراست میں رکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے دوران بعض خواتین نے مبینہ طور پر اہلکاروں کی جانب سے تشدد کیے جانے کی شکایت بھی کی ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والی خواتین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی، جسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ خاتون کے شوہر نے مبینہ طور پر اہلکاروں سے اپنی اہلیہ کو نقصان نہ پہنچانے کی درخواست بھی کی۔

واقعے سے متعلق سامنے آنے والی تصاویر میں طالبان کے امر بالمعروف کے اہلکاروں کے ہمراہ خواتین اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جو خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی ایک گاڑی میں سوار کر رہے ہیں۔

ایک گرفتار خاتون کے مطابق اس نے حراست کے وقت مزاحمت کی، جس پر مبینہ طور پر اسے چہرے پر تھپڑ مارا گیا اور بعد ازاں اس کی اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ اہلکاروں نے اسے چہرے پر ماسک پہننے کی ہدایت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار خواتین اور لڑکیوں کو بعد میں ان کے اہل خانہ اور مقامی افراد کی جانب سے ضمانت دیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ تاہم واقعے کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C