17/October/2025

کابل: پاکستانی فضائی حملوں میں 5 ہلاک، 40 زخمی

👁️ 255 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کابل: پاکستانی فضائی حملوں میں 5 ہلاک، 40 زخمی

کابل: پاکستانی فضائی حملوں میں 5 ہلاک، 40 زخمی

کابل (ڈیلی اردو)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کی دوپہر دو فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں کے بعد شہر کی فضا میں سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، جبکہ طالبان حکام نے متاثرہ چند سڑکیں عارضی طور پر آمد و رفت کے لیے بند کر دی ہیں۔

 

کابل کے ایمرجنسی سرجیکل سینٹر کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار چکے تھے، اور زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اور ان تمام اہداف کا انتخاب شہری آبادی سے الگ تھلگ مقامات میں کیا گیا تھا۔ تاہم تاحال نہ تو پاکستانی فوج اور نہ ہی طالبان حکام نے کابل میں مبینہ فضائی حملوں کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری کیا ہے۔

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ "ہمارے پاس افغانستان کے کسی بھی حصے پر بمباری کرنے کی صلاحیت ہے"، لیکن انہوں نے حملوں کی تصدیق یا تفصیلات نہیں بتائیں۔

 

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ کابل کے نواح میں ایک آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹا جس کے باعث آگ لگی، اور شہری پریشان نہ ہوں۔

 

افغان طالبان نے الزام بھی لگایا کہ جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل پاکستان نے کابل پر دو ڈرون حملے کیے، جن میں ایک رہائشی گھر اور بازار نشانہ بنا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C