کالعدم تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ سے الحاق کی کوشش کر سکتی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ
👁️ 42 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ سے الحاق کی کوشش کر سکتی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ
نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ایک مانیٹرنگ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) القاعدہ کے ساتھ الحاق کی کوشش کرسکتی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے القاعدہ سے الحاق کر سکتی ہے اور کالعدم ٹی ٹی پی غیر ملکی عسکریت پسند گروہوں کو متحد کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان طالبان کے برسر اقتدار ہونے کے بعد سے افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھایا ہے، ایک رکن ریاست نے القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی کے انضمام کے امکان کی نشاندہی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اندر بڑھتے ہوئے حملوں کے حوالے سے کالعدم ٹی ٹی پی کو القاعدہ رہنمائی فراہم کر رہی ہے، افغان صوبے کنڑ میں مختلف دہشتگرد گروہوں کے تربیتی کیمپوں کو ٹی ٹی پی بھی استعمال کر رہی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں واقع علاقوں پر دوبارہ کنٹرول قائم کرنے کی خواہشمند ہے اور کالعدم ٹی ٹی پی کی توجہ سرحدی علاقوں میں اہم اہداف پر مرکوز رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دباؤ پر جون میں کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض عناصر کو سرحدی علاقے سے دور منتقل کر دیا گیا تھا، ٹی ٹی پی افغانستان میں آزادانہ طور پر فعال رہی تو علاقائی خطرہ بن سکتی ہے، طالبان اور القاعدہ کے درمیان اب بھی قریبی اور نمایاں تعلقات ہیں، القاعدہ ارکان قانون نافذ کرنے والے افغان اداروں اور انتظامی اداروں میں دراندازی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی مرکزی باڈی 30 سے 60 ارکان پر مبنی ہے جبکہ ملک میں القاعدہ کے تمام جنگجوؤں کی تعداد 400 بتائی گئی ہے جو ان کے خاندانوں میں شامل افراد کے ساتھ 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے، واضح رہے کہ برصغیر پاک و ہند میں القاعدہ کے تقریباً 200 جنگجو تھے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ درست نہیں ہے، القاعدہ کی افغانستان میں کوئی موجودگی نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C