کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ذیلی گروپوں میں فساد اور قتل و غارت کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔ ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا بھی اظہارکردیا، اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سر فہرست ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ذیلی گروپوں میں دراڑ پیدا ہوئی، ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے ان کی بڑھتی معاشی مشکلات جبکہ ان کے کمانڈرز کے شاہانہ طرزِ زندگی جیسا کہ گاڑیوں اور پیسے کی فراوانی کو اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
اپنے کمزور معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے اپنے کمانڈرز کو دھمکی دی ہے کہ اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا تو وہ سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے.
انہیں تحفظات ہیں کہ قیادت اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے ساتھ افغانستان کے بڑے شہروں میں پر تعیش گھروں میں غیرمعمولی طرز زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہے، جبکہ نچلے درجے کی توجہ یا تو کیمپوں یا پھر سرحد کے قریبی گاؤں میں رہنے پر مرکوز ہے جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
ذیلی گروپوں کا ماننا ہے کہ ٹی ٹی پی قیادت اپنے خود غرضانہ رویے کی بدولت غریب لوگوں کو اذاتی فائدے کیلئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کیخلاف لڑنے پر آمادہ کرتی ہے، زمین پر لڑنے والے غریب پیادوں کو نام نہاد جہاد کے نام پر قربان کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل 30 جنوری 2023 کو پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد شدت پسند گروہوں کے مابین ذمہ داری قبول کرنے کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے۔
ابتدائی طور پر خودکش حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے دو کمانڈروں نے قبول کی لیکن بعدازاں ترجمان ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تردید کی گئی۔ افغان طالبان کی جانب سے مذمت کے بعدمرکزی شوریٰ نے واقعے پر برات کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی تھی۔
سیکیورٹی ماہرین نے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد افغان طالبان کے ردعمل کو ٹی ٹی پی کی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
09/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
عراق کے خورمور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل، بجلی کی فراہمی میں 2 ہزار 800 میگاواٹ تک کمی
09/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہنگو میں شاہ الماس پیر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 اغوا؛ فورسز نے چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
09/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں چار تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایاہے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ
09/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
چین کے خصوصی ایلچی کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز
09/November/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15685 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11985 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9356 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7623 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C