کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 107 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر ہمارا موقف پہلے سے واضح ہے، ہم اپنے ریجنل پارٹنرز کو اعتماد میں لے کر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے جاری آپریشن پر شدید تشویش مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ اسرائیلی دراندازی بین الاقوامی قانون کی ایک اور صریح خلاف ورزی ہے جس میں چوتھے جنیوا کنونشن سمیت مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کی ممانعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار اسرائیل کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر متناسب استعمال بین الاقوامی قانون میں درج اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان غزہ کے علاقے خان یونس میں گرینڈ مسجد پر بمباری کی مذمت کرتا ہے، یہ گہری ثقافتی اور مذہبی اہمیت کی جگہ پر ایک سنگین حملہ ہے، مسلح تصادم کی صورت میں ثقافتی املاک کے تحفظ کے لیے 1954 کے ہیگ کنونشن کے تحت مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا ممنوع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ان صریح خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے، فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے اور اسرائیل کو غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی کرنے، نسل کشی اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ بھجوایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے، ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق بھی موصول ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا اجلاس ستمبر میں پاکستان میں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ سیشن آف کونسل آف فارن منسٹرز (سی ایف ایم) پر موجود ہیں ، سیکریٹری خارجہ وہاں پر غزہ اور جموں کشمیر پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، وہ دہشت گردی سمیت دیگر عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے تاریخی مسجد پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی برسی یکم ستمبر کو منائی جائے گی، سید علی گیلانی کشمیر کی جہدوجہد کی توانا آواز تھے۔
ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کی براہ راست دوطرفہ تجارت نہیں ہے، تاہم اگر کوئی یک طرفہ درآمدات کرتا ہے تو وہ ممکن ہے، اس حوالے سے آپ وزرات تجارت سے رابطہ کریں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکا میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ سے متعلق کچھ نئی معلومات نہیں آئیں، امریکی حکام کے انتظار میں ہیں کہ وہ معلومات شیئر کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C