کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا مارچ اسلام آباد روانہ، جھڑپوں میں مزید 4 پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 93 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا مارچ اسلام آباد روانہ، جھڑپوں میں مزید 4 پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) کالعدم مذہبی تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان کا مارچ مریدکے میں تین روز قیام کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔
مارچ میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں جبکہ مریدکے سے آگے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
سادھوکی کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اے ایس آئی محمد اکبر سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جب کہ 2 ڈی ایس پی اور 5 انسپکٹرز سمیت 45 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے محمد اکبر کا تعلق قصور سے تھا۔
مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد کی طرف جانے والی جی ٹی روڈ پر متعدد مقامات پر کینٹینرز لگائے گئے ہیں۔ دریائے چناب سے پہلے سڑک پر خندقیں بنادی گئی ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
اہم شاہراہیں سیل ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مری روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کے تمام تعلیمی ادارے و تمام کاروباری مراکز بند کر دیے گئے۔ مری روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ، بینک اور دفاتر بھی بند ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ ٹی ایل پی کا فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ منظور نہیں کر سکتے باقی مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C