10/September/2025

کانگو میں داعش سے منسلک گروپ کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک

👁️ 325 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کانگو میں داعش سے منسلک گروپ کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک

کانگو میں داعش سے منسلک گروپ کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک

مشرقی کانگو (ڈیلی اردو) مشرقی کانگو کے نارتھ کیوو علاقے انتویو میں پیر کی شب داعش سے منسلک باغی گروپ، اتحادی ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے جنگجوؤں نے ایک پرتشدد حملہ کیا، جس کے نتیجے میں  60 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

حکام کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مقامی باشندے ایک جنازے میں شریک تھے۔ لوبیرو کے مقامی منتظم کرنل ایلاں کیویوا نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، ’’اے ڈی ایف کے حملے میں تقریباً 60 افراد ہلاک ہوئے، لیکن حتمی تعداد بعد میں دی جائے گی کیونکہ علاقے میں بھیجے گئے عملے کی طرف سے اب تک سر کٹے لاشوں کی گنتی جاری ہے۔‘‘

 

جنازے میں موجود ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا، ’’وہ تقریباً 10 افراد تھے۔ میں نے ان کے ہاتھوں میں بڑے چاقو دیکھے۔ انہوں نے سب کو ایک جگہ اکٹھا ہونے کا کہا اور پھر انہیں کاٹنا شروع کر دیا۔ میں نے لوگوں کو چیختے ہوئے سنا اور بے ہوش ہو گئی۔‘‘

 

خاتون نے ممکنہ انتقام کے خدشے کے باعث اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔ ہہ حملہ مشرقی کانگو میں جاری شدت پسندی اور داعش سے منسلک گروہوں کی کارروائیوں میں اضافے کی تازہ ترین کڑی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C