کراچی: سندھودیش لبریشن آرمی نے الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
کراچی: سندھودیش لبریشن آرمی نے الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں گزشتہ روز صدر کے علاقے میں الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری کالعدم سندھی علیحدگی پسند گروپ نے قبول کر لی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے کہا کہ پولیس نے صدر میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے قریب دھماکے کے الزام میں کالعدم سندھی علیحدگی پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے نامعلوم عسکریت پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریڈی پولیس نے سندھودیش لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے نامعلوم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے البتہ ایک پطرس نامی شخص سے تفتیش کی گئی جو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر سڑک کنارے پارکنگ ایریا میں کاریں صاف کرتا ہے اور اس نے شاپر دیکھ کر اسے پھینکا تھا جس کے نتیجے میں چھوٹا دھماکا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا اصل ہدف صوبائی الیکشن کمشنر کا دفتر تھا۔
ادھر پولیس نے پریڈی پولیس کے ایس ایچ او زاہد علی کی مدعیت میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ہم جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے قریب گشت کر رہے تھے کہ رات 8 بجے ایک ہوٹل کے سامنے دھماکے کی آواز سنی، جب ہم شاہراہ عراق پہنچے تو دیکھا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے فٹ پاتھ سے دھواں نکل رہا ہے۔
انہوں نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے ہجوم کو ہٹایا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ٹائمر اور 12 وولٹ کی بیٹری، ہیوی ڈیوٹی بیٹری اور ڈیٹونیٹر کے ساتھ 400 گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا، یہ ٹائم ڈیوائس کے ساتھ مقامی طور پر بنایا گیا دیسی ساختہ بم تھا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ایک شخص کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب فٹ پاتھ پر شاپر رکھتے ہوئے دیکھا تھا۔
پولیس نے ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ ¾ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
بعد ازاں کیس کو گارڈن میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس آر اے سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3396 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C