27/June/2021

کراچی سے لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر عبیدالرحمٰن عرف عبید کیپری گرفتار

👁️ 73 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی سے لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر عبیدالرحمٰن عرف عبید کیپری گرفتار

کراچی سے لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر عبیدالرحمٰن عرف عبید کیپری گرفتار

کراچی (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے لیاری مرزا آدم خان روڈ سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر عبیدالرحمٰن عرف عبید کیپری کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عبید کیپری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد عاصم کیپری کا بھائی ہے، دہشتگرد عاصم کیپری کو عدالتوں سے سزائے موت ہوچکی ہے۔

دہشتگرد عبید کیپری 6 سے زائد فرقہ ورانہ /شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

دہشتگرد عبیدالرحمٰن کی جانب سے ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے ساجد قریشی سمیت 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا گیا۔

ملزم کراچی میں اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کررہا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد عبید کیپری جیل میں قید اور رہا ہونے والے کئی دہشتگردوں سے رابطے میں ہے اور ہدایات لیتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C