11/May/2026

کراچی: ملیر جیل سے صحافی ولی بابر کی ہلاکت میں ملوث مجرم فرار

👁️ 217 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی: ملیر جیل سے صحافی ولی بابر کی ہلاکت میں ملوث مجرم فرار

کراچی: ملیر جیل سے صحافی ولی بابر کی ہلاکت میں ملوث مجرم فرار

کراچی (ڈیلی اردو/ بی بی سی) پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی ملیر جیل میں پاکستان فوج کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ فرار ہونے والا ملزم صحافی ولی بابر کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ہے۔

 

ملیر کے شاھ لطیف ٹاؤن پولیس سٹیشن میں اسٹنٹ سپریٹینڈنٹ کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سنیچر کی شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا جب جیل میں پاکستان فوج کے حق (انڈیا اور پاکستان کی مئی 2025 کی لڑائی کے ایک سال مکمل ہونے کی یاد) میں ایک تقریب جاری تھی جس میں جیل انتظامیہ اور سکیورٹی عملہ مصروف تھا۔

 

مدعی کے مطابق اسی دوران سرکل نمبر 01 کی بیرک نمبر03 میں قید سید طاہر نوید پراسرار طور پر غائب ہو گیا۔

 

سید طاہر نوید تھانہ جوہر آباد میں درج قتل اور اغوا کے مقدمے (دفعہ 302/365) میں ملوث تھا اور اسے حال ہی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔

 

اسٹنٹ سپریٹینڈنٹ کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں پولیس اہلکاروں پر لاپروائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل اشرف، پولیس کانسٹیبل نور احمد بلوچ اور پولیس کانسٹیبل ہادی کو اس واقعے میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ صحافی ولی خان بابرکو 13 جنوری 2011 کو کراچی میں قتل کیا گیا تھا، مارچ 2014 میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق دو مرکزی ملزمان، فیصل محمود اور کامران عرف ذیشان کو ان کی غیر حاضری میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ سید طاہر نوید، محمد علی رضوی، فیصل محمود اور محمد شاہ رخ خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

ملزمان نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جو تاحال زیر سماعت ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C