19/May/2026

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

👁️ 127 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سندھودیش ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالجبار سرکی کو گرفتار کر لیا۔

 

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش رینجرز چوکی پر گرینیڈ حملے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

 

حکام کے مطابق گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا اور 2020 سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سجاد شاہ گروہ کا سرگرم رکن رہا ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 14 اگست کے موقع پر گلشن حدید میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے لیے ریکی بھی کر چکا تھا۔

 

سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C