کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز سندھ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1645028147971383302?t=6eXQKD5qLWa3Wzu3uSv65A&s=19
ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کراچی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جو شہر کے علاقوں صدر، منگھو پیر اور بنارس میں مبینہ طور پر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک تاجر نے شکایت درج کرائی تھی کہ انہیں مختلف افغانی اور پاکستانی فون نمبروں سے کالیں موصول ہو رہی ہیں، جن میں بھتے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ملزمان جن کی شناخت عبدالقادر اور محمد کمال خان کے نام سے ہوئی ہے، وہ افغانستان میں مقیم کالعدم ٹی ٹی پی کے ’دہشت گرد افسر‘ خان عرف ارشد کی ہدایت پر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتے تھے۔
پریس ریلیز کے مطابق ملزمان کا گروہ کراچی کے مقامی تاجروں کے نمبر خان عرف ارشد کو دیتا تھا اور بھتے کی رقم لے کر پڑوسی ملک بھیجتا تھا، مزید بتایا گیا کہ وہ ان لوگوں کو ’قتل یا زخمی‘ کرتے تھے، جو بھتے کی رقم دینے سے انکار کرتے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے 5 مقامی تاجروں کے نمبر شیئر کرنے، بھتے کی پرچیاں بھیجنے اور رقم دینے سے انکار پر 2 تاجروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مزید بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C