کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 233 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) ہاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ایک بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اہم کمانڈر سہیل بلوچ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے تھے، جن کی بنیاد پر اس ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر کے مطابق جیسے ہی اہلکاروں نے گھر کا محاصرہ کیا تو اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ تین زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جا رہے تھے، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں جلیل، نیاز، حمدان اور سہیل بلوچ شامل ہیں، جن میں سہیل بلوچ کی شناخت بعد ازاں انٹیلیجنس تحقیقات کے ذریعے کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سہیل بلوچ کالعدم بی ایل اے کا ایک اہم کمانڈر تھا اور 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
مزید بتایا گیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے 5 خودکش بمبار بھی سہیل بلوچ نے بھیجے تھے، جبکہ وہ دہشت گردوں کو اسلحہ، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے اور مختلف کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں بھی سرگرم تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ٹھکانے سے بارودی مواد، 5 ہینڈ گرنیڈ اور ایک سب مشین گن (ایس ایم جی) بھی برآمد کی گئی ہے۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکار، ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور سپاہی راجہ جنید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C