08/July/2026

کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار

👁️ 7 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو)  پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دونوں ملزمان حساس تنصیبات سے متعلق معلومات اپنی تنظیم کو فراہم کرتے تھے۔

 

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے مبینہ طور پر بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C