04/September/2022

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد گرفتار

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کی گئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ سے گرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پر کئی افراد کو قتل کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  گلستان جوہر سے گرفتار ملزم سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا، ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C