کراچی میں فائرنگ، چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
کراچی میں فائرنگ، چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی لیاری سرفراز نواز کے مطابق واقعہ لیاری کے شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ پر بغدادی پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں دو مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک وین پر آج صبح فائرنگ کی۔
سرفراز نواز کے مطابق واقعے میں ایک چینی شہری جاسون اور خالد نامی شخص زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چینی شہری جیکسن معمولی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ خالد نامی شخص کو پیٹ میں گولی لگی، اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سندھ رینجرز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق فائرنگ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی وین پر کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C