کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں دانتوں کے کلینک پر فائرنگ کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے کلینک میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے، ملزم قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا ٹاسک ایس آر اے کی کمانڈ کی جانب سے دیا گیا تھا۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی حکام کے ساتھ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن سے صدر واقعہ کا ملزم گرفتار ہوا، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے لگ بھگ 100 سے زائد کیمروں کی مدد لی گئی، گرفتار ملزم وقار خشک کو واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5144 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C