کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک پر حملے کی تحقیقات میں اہم انکشافات
👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک پر حملے کی تحقیقات میں اہم انکشافات
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں دہشتگرد کے کسی سے رابطے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 32 سال عمر، 5 فٹ 8 انچ قد اور دبلی پتلی جسامت کا ملزم داڑھی والا تھا، ملزم شام 3:54 بجے صدر میں کلینک کے پاس پہنچا اور 4:06 بجے تک اپ اینڈ ڈاون گھومتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 04:07 بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا اور دو منٹ بعد تھوکنے کے لیے باہر نکلا، سڑک پر تھوکنے کے دوران ملزم نے ماسک تارا جس سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے کانوں پر موبائل فون ہینڈ فری لگا رکھا تھا اور کسی سے مسلسل رابطے میں تھا، ملزم کلینک کے اندر چند منٹ بیٹھا رہا اور اس نے 4 بج کر 8 منٹ پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد 04:10 بجے کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیا، ملزم کا ساتھی اسٹارٹ موٹر سائیکل پر ایمپریس مارکیٹ کے سامنے جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزم بھاگتے ہوئے جمپ لگا کر موٹر سائیکل پر بیٹھا، دونوں ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہوئے، واردات میں ملوث ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے نے ماسک اور شلوار قمیض پہنی تھی۔
پولیس تفتیش کے مطابق دہشتگردی میں ملوث ملزم نے ریڈ کیپ کے علاوہ چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ، مشرقی علاقے میں ڈرون بھی مار گرایا گیا
10/November/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر مزید حملے فی الحال روکنے کا عندیہ، قطر اور سعودی عرب کی امن کوششوں کا اعتراف
10/November/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/November/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
09/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے خورمور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل، بجلی کی فراہمی میں 2 ہزار 800 میگاواٹ تک کمی
09/November/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ہنگو میں شاہ الماس پیر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 اغوا؛ فورسز نے چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
09/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15685 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7624 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C