15/September/2022

کراچی میں گٹکا مافیا دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث نکلا

👁️ 83 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں گٹکا مافیا دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث نکلا

کراچی میں گٹکا مافیا دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث نکلا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گٹکا مافیا کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گٹکا مافیا لیاری گینگ وار، متحدہ لندن، ایس آر اے اور بی ایل اے کی مالی معاونت میں ملوث پایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او راجہ طارق نے ٹیم کے ہمراہ پاک کالونی میں فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس دوران 5 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے فیکٹری کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ کارروائی جاری ہے۔

گزشتہ سال سندھ بھر میں کٹگا مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست سامنے آئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ پولیس افسران بھی مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

23 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 312 گٹکا فروشوں کے نام شامل تھے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار، سیاسی جماعت کے رہنما کا دست راز، جعلی صحافی اور بیٹرز گٹکا فروشوں سے وصولیاں کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C