کراچی پولیس آفس حملہ کیس: ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع
👁️ 108 بار دیکھا گیا
کراچی پولیس آفس حملہ کیس: ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع
کراچی (ڈیلی اردو) کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی۔
کراچی پولیس آفس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی ہے، جس میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے 2 سہولت کار کراچی میں ہی موجود ہیں جن کی گرفتاری کیلیئے کوشش جاری ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے پی او میں 17 فروری کو دہشتگردوں نے حملہ کیا، شام 7 بج کر 15 منٹ پر وائرلیس کے ذریعے حملہ کی اطلاع ملی، ڈی آئی جی جنوبی کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑایا، اور 2 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے، جب کہ دہشت گردوں کے حملے میں رینجرز اور پولیس کے 5 افراد ہلاک ہوئے، اور 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، جو گاڑی میں سوار ہوکر پولیس صدرلائن پہنچے تھے، صدر پولیس لائن کے قریب کھڑی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کار سوار دہشت گردوں کے ساتھ مزید 2 سہولت کار دہشت گرد موٹر سائیکل پر بھی آئے تھے، جو تینوں دہشتگردوں سے گلے مل کر فرار ہو گئے تھے، انہوں نے ہی کار سوار دہشت گردوں کو کے پی او کی نشاندہی کی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے 5 گرنیڈ اور 2 خودکش جیکٹس ملیں، جنہیں ناکارہ بنایا گیا، واقعے کا مقدمہ صدر تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے علاوہ دھماکا خیز مواد 3 اور 4 کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس آفس میں موجود تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں، اور اعلی حکام کی ہدایت پر واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5153 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C