کراچی یونیورسٹی خودکش حملے میں ملوث بلوچ لبریشن فرنٹ کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 29 بار دیکھا گیا
کراچی یونیورسٹی خودکش حملے میں ملوث بلوچ لبریشن فرنٹ کے 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب ایک سال قبل چینی اساتذہ کو خاتون خودکش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں 29 مارچ کو پولیس موبائل کے قریب ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا گیا تھا جہاں اہلکار محفوظ رہے تھے لیکن گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ’میجر‘ گوہرام بلوچ نے سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دکھاگیا تھا کہ ملزمان 2 موٹرسائیکلوں میں سوار تھے اور پولیس پر حملہ کیا اور اس حولے سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کر رہے تھے۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ آج ہمیں ایک کامیابی ملی ہے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کی شناخت مراد اور وارث کے نام سے ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان لیاری میں رہائش پذیر تھے اور کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے منسلک تھے۔
حسن سردار نیازی نے کہا کہ گرفتار ملزمان بی ایل ایف کمانڈر علی حسن سینگو کے لیے کام کر رہے تھے اور دونوں ملزمان اس کمانڈر کے ساتھ گزشتہ 8 ماہ سے رابطے میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائی کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے جاسوسی بھی مکمل کر لی تھی۔
ملیر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ وہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ علی حسن سینگو گرفتار ملزمان کو پہلے ہی 5 گرینیڈز اور 80 ہزار روپے دے چکے تھے۔
ایس ایس پی ملیر حسن سرداری نیازی نے الزام عائد کیا کہ کالعدم تنظیم بی ایل ایف کمانڈر علی حسن سینگو ایران میں چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ دو روز بعد بلوچستان کے علاقے تربت جائیں گے اور 26 اپریل کو واپس آنے والے تھے لیکن وہ گرفتار ہوچکے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر نے نشان دہی کی کہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں پر خاتون شاری بلوچ کے خودکش حملے کا ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان شاری بلوچ کے یونیورسٹی میں کیے گئے خود کش حملے سے جڑے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ 26 اپریل 2022 کو دو بچوں کی والدہ 31 سالہ شاری بلوچ نے کراچی یونیورسٹی کے اندر کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب گاڑی کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں چین سے تعلق رکھنے والے 3 اساتذہ اور ایک مقامی ڈرائیور جاں بحق ہوئے تھے۔
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے تعلیمی ادارے کے غیرملکی اساتذہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اس گروپ کی خاتون کا پہلا خودکش حملہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C