17/August/2026

کرم میں بارودی مواد کے 3 دھماکے، 9 افراد زخمی

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم میں بارودی مواد کے 3 دھماکے، 9 افراد زخمی

کرم میں بارودی مواد کے 3 دھماکے، 9 افراد زخمی

کرم(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ  ضلع کرم میں بارودی مواد کے تین مختلف دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین افراد کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ اپنی ٹانگوں سے محروم ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعات مضافاتی علاقے ڈنڈر صحرا میں ایک ہی روز پیش آئے۔ پہلے واقعے میں حامد حسین نامی مزدور بارودی سرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا، جس کے نتیجے میں اس کے دونوں پاؤں ضائع ہوگئے۔

 

بعد ازاں اسی علاقے میں بارودی مواد کے مزید دو دھماکے ہوئے، جن میں دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں بارودی سرنگوں کے علاوہ مارٹر گولے گرنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران ضلع کرم میں بارودی مواد اور مارٹر گولوں سے متعلق مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 9 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

مسلسل واقعات کے باعث مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بارودی سرنگوں کی تلاش اور صفائی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مزید حادثات اور جانی نقصان کو روکا جاسکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C