کرم میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 شہری ہلاک، 15 پولیس اہلکاروں سمیت 40 افراد زخمی
👁️ 312 بار دیکھا گیا
کرم میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 شہری ہلاک، 15 پولیس اہلکاروں سمیت 40 افراد زخمی
پاراچنار (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے میرباغ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ خواتین سمیت 4 شہری ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے میرباغ پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
جھڑپوں کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے آبادی پر اندھا دھند مارٹر گولہ باری بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
مارٹر گولے گرنے سے خواتین سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں پھیلے خوف و ہراس کے دوران ایک خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔
تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ سکیورٹی فورسز نے حساس مقامات کا کنٹرول سنبھال کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کاظم گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقامی مساجد سے اعلانات کے بعد قبائلی مشران اور عمائدین سفید جھنڈے اٹھا کر میدان میں آگئے ہیں اور فائر بندی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C