کرم میں پاک–افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 25 سے زائد شدت پسند ہلاک
👁️ 233 بار دیکھا گیا
کرم میں پاک–افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 25 سے زائد شدت پسند ہلاک
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
منگل کو سیکیورٹی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ پاک–افغان سرحد پر واقع تورغر پوسٹ کے قریب 40 سے 45 شدت پسندوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم علاقے میں تعینات فورسز نے بروقت نقل و حرکت کا پتہ لگا کر فوری اور مؤثر کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 25 سے زائد شدت پسند موقع پر ہلاک ہوئے، جبکہ 20 سے 25 دیگر زخمی حالت میں سرحد پار فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیں۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ اس کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور اہلکاروں کی سخت چوکسی کے باعث علاقے میں ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا اس سے منسلک گروہوں سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے سرحد پر سخت نگرانی برقرار رکھنے اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
افغان طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی مغربی سرحدی پٹی پر تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2024 گزشتہ دہائی کا سب سے خونریز سال ثابت ہوا، جبکہ 2025 میں اب تک 400 سے زائد افراد، جن میں اکثریت سیکیورٹی اہلکاروں کی ہے، شدت پسند حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی فوج بلوچستان میں بھی علیحدگی پسند گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے جون میں دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا، جس کے تحت مجموعی وفاقی بجٹ کا 14 فیصد فوج کے لیے مختص کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C