کرم ڈویلپمنٹ فورم کا ایچ ای سی اور ایٹا سیٹوں کو قبائلی اضلاع میں برابر تقسیم کرنے کا مطالبہ
👁️ 140 بار دیکھا گیا
کرم ڈویلپمنٹ فورم کا ایچ ای سی اور ایٹا سیٹوں کو قبائلی اضلاع میں برابر تقسیم کرنے کا مطالبہ
پاراچنار (محمد صادق) کرم ڈویلپمنٹ فورم اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے ضم شدہ اضلاع میں ایچ ای سی اور ایٹا سیٹوں کو ڈبل کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ایچ ای سی سیٹ تمام قبائلی اضلاع میں برابر تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم ڈویلپمنٹ فورم اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں مظہر طوری، آغا مزمل حسین، احمد حسین، سہیل زمان، حاجی جمیل حسین، انجنیئر شبیر حسین اور دیگر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں حکومت کی جانب سے ایچ ای سی اور ایٹا سیٹوں کو ڈبل کرکے قبائلی اضلاع کے طلباء کو ایک اہم تحفہ دیا ہے جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں مگر بعض عناصر ایچ ای سی پالیسی تبدیل کرکے تمام اضلاع میں مشترکہ طور پر ایک میرٹ لسٹ بنانے کے درپے ہیں جو کہ پسماندہ قبائلی اضلاع کے طلبہ کی حق پہ ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
سماجی رہنما مظہر طوری نے کہا کہ اس فیصلے سے اورکزئی، کرم اور وزیرستان جیسے پسماندہ قبائلی اضلاع کے طلبہ ایٹا اور ایچ ای سی سیٹ سے محروم رہ جائیں گے۔
سماجی رہنما مظہر طوری اور احمد حسین نے بتایا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان ہیں اور طلباء پہلے سے ہی محرومیوں کا شکار ہیں اس پالیسی سے اکثر اضلاع کے طلبہ متاثر ہونگے اور اس کا فائدہ چند مخصوص اضلاع کو ملیں گے۔
رہنماؤں نے کہا کہ وہ کسی صورت اپنے بچوں کی حق تلفی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے ایچ ای سی کے مجاز افسران سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرکے تمام اضلاع کو برابر کا حصہ دیں بصورت دیگر وہ کورٹ جائیں گے اور اپنا حق حاصل کرکے ہی دم لیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C