کرونا ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی فضائیہ کے 27 اہلکار برخاست
👁️ 155 بار دیکھا گیا
کرونا ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی فضائیہ کے 27 اہلکار برخاست
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کی فضائیہ کے 27 اہلکاروں کو کرونا ویکسین لگوانے سے انکار پر ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کرونا ویکسین لگوانے کے حکم سے انکار کرنے والے یہ پہلے سروس ممبرز ہیں جنہیں ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
امریکی ایئر فورس نے اپنے تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی تھی کہ وہ دو نومبر تک کرونا ویکسین لگوا لیں۔ البتہ ہزاروں اہل کاروں نے یا تو ویکسین لگوانے سے انکار کیا یا مختلف وجوہات کی بنا پر استثنٰی کی درخواست کی۔
ایئر فورس کی ترجمان این اسٹیفنک نے پیر کو ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ کرونا ویکسین سے متعلق معاملات کے باعث ملازمتوں سے فارغ ہونے والے اولین اہل کار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملازمتوں سے برخاست ہونے والے زیادہ تر اہل کار نوجوان اور نچلے رینکس کے افسران ہیں۔
اسٹیفنک نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے افسران اور اہل کاروں کو باعزت طریقے سے رُخصت کرنے کے لیے امریکی کانگریس کے ذریعے قانون سازی پر بھی کام ہو رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے رواں برس کے آغاز پر تمام سروس ممبرز کے لیے ویکسین لازمی قرار دے دی تھی جس کے لیے مسلح افواج کی جانب سے مختلف ڈیڈ لائنز مقرر کی گئی تھیں۔
وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سروسز میں صحت اور نیشنل سیکیورٹی کی صورت میں ردِ عمل دینے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے ویکسین بہت ضروری ہے۔
جن 27 ایئر فورس ملازمین کو برخاست کیا گیا ہے ان میں سے کسی نے بھی طبی یا مذہبی وجوہات یا دیگر عوامل کی بنا پر ویکسی نیشن سے استثنٰی طلب نہیں کی تھی۔
ایئر فورس کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال صرف ایئر فورس ہی وہ واحد سروس ہے جس نے ویکسی نیشن سے انکار پر اہل کاروں کو ملازمتوں سے فارغ کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ احکامات نہ ماننے پر سروس ممبرز کو برخاست کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ رواں برس ایئر فورس کے 1800 ملازمین کو مختلف انتظامی وجوہات یا حکم ماننے سے انکار پر فارغ کیا گیا۔
ایئر فورس کی جانب سے فراہم کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لگ بھگ ایک ہزار اہل کاروں نے کرونا ویکسین لگوانے سے مکمل انکار جب کہ 4700 نے مذہبی استثنٰی طلب کی تھی۔
حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ایئر فورس کے 97 فیصد ملازمین نے کرونا ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگوا لی تھی۔
دوسری جانب امریکی فوج نے ڈیوٹی پر موجود اہل کاروں کو بدھ تک جب کہ نیشنل گارڈز اور ریزرو عملے کو آئندہ برس جون تک ویکسی نیشن کروانے کی مہلت دی ہے۔
امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان کے مطابق 10 دسمبر تک مسلح افواج کے 96.4 فیصد اہل کاروں نے ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگوا لی ہے۔ البتہ نیشنل گارڈز اور ریزرو فوج میں یہ شرح اب بھی 74 فیصد ہے۔
امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے مطابق ملک میں 18 برس یا اس سے زائد کے 72 فیصد شہریوں نے کرونا ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگوا لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C