کرک میں پولیس آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 8 دہشت گرد ہلاک
👁️ 285 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 8 دہشت گرد ہلاک
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق یہ کارروائی کوہاٹ اور کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے میں تھانہ خرم کی حدود، کرکنڈوں کے علاقے میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آر پی او کوہاٹ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی پہاڑی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔ آپریشن میں بھاری پولیس نفری کے ساتھ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شریک ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک خود موقع پر موجود ہیں اور کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
عباس مجید مروت کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔
آر پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بتایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C