کسی اور ملک میں فوج کو احتساب سے یہ استثنیٰ ہے جو پاکستان میں ہے؟ سپریم کورٹ
👁️ 128 بار دیکھا گیا
کسی اور ملک میں فوج کو احتساب سے یہ استثنیٰ ہے جو پاکستان میں ہے؟ سپریم کورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا ہے کہ کیا دنیا کے کسی اور ملک میں افواج کو احتساب سے یہ استثنیٰ حاصل ہے جو پاکستان میں ہے؟۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے افواج پاکستان کے نیب کی دسترس سے باہر ہونے کے سوالات پر دلائل دیے۔
وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ افواج پاکستان مکمل طور پر نیب کی دسترس سے باہر نہیں، نیب آرمی افسران کا صرف سروس کے دوران احتساب نہیں کرسکتا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نیب قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ آرمی افسران کا احتساب آرمی ایکٹ کے تحت ہوگا، آرمی ایکٹ نیب کے دائرہ کار کو محدود نہیں کر سکتا، آرمی افسران اگر دوران سروس کسی وفاقی یا صوبائی ادارے میں تعینات ہو تو کیا اس کا احتساب ہو سکتا ہے؟۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آرمی افسران پر آرمی ایکٹ لاگو ہوتا ہے نیب قانون نہیں، آرمی افسران کو نیشنل سیکیورٹی کے تحت دوران سروس نیب قانون سے تحفظ دیا گیا ہے۔
وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی افسران سروس میں جو بھی کریں ان کا احتساب ریٹائرمنٹ کے بعد ہو سکتا ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آرمی افسران کمیشن حاصل کرنے کے بعد صرف 18 سال سروس میں رہتے ہیں، افواج پاکستان کا اندرونی کنٹرول، منیجمنٹ اور احتساب کا طریقہ کار ہے، آرمی میں ہونے والی سزائیں بھی عام سزاؤں سے سخت ہوتی ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کو قومی فیصلوں پر احتساب سے استثنی حاصل ہے، سوال یہ ہے وزیراعظم اور وزیراعلی کو حاصل استثنی افواج کو کیسے دیا جاسکتا ہے؟، کیا دنیا کے کسی اور ملک میں افواج کو یہ استثنی حاصل ہے جو پاکستان میں ہے؟ سول سرونٹس بھی ملک کی خدمت پر تعینات ہے، انہیں نیب قانون میں استثنی کیوں نہیں دیا گیا؟ اگر آرمی افسر کرپشن کر رہا ہے تو چالیس سال انتظار کریں کہ ریٹائر ہو تو احتساب کیا جائے گا؟۔
وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ عدالت مانے یا نا مانے آرمی افسران کو تحفظ دینا ہی پارلیمنٹ کی منطق ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ، مشرقی علاقے میں ڈرون بھی مار گرایا گیا
10/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر مزید حملے فی الحال روکنے کا عندیہ، قطر اور سعودی عرب کی امن کوششوں کا اعتراف
10/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/November/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
کیچ کے علاقے بلنگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
09/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق کے خورمور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پیداوار معطل، بجلی کی فراہمی میں 2 ہزار 800 میگاواٹ تک کمی
09/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ہنگو میں شاہ الماس پیر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 اغوا؛ فورسز نے چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا
09/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15685 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7624 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C