کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں، قابض بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے: عالمی میڈیا
👁️ 91 بار دیکھا گیا
کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں، قابض بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے: عالمی میڈیا
اسلام آباد + سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عالمی میڈیا نے مودی حکومت کی تمام تر چالاکیوں اور عیاریوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فورسز کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم، 26 روز سے جاری کرفیو، نظام زندگی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کی بندش پر عالمی میڈیا بھی بول پڑا۔
بی بی سی، سی این این، واشنگٹن ٹائمز، وائس آف امریکا اور نیویارک ٹائمز سمیت دیگر کئی عالمی خبر رساں ادارے بھارتی فوج کے مظالم پر اشک بار نظر آئے اور اپنی رپورٹس میں مودی حکومت کے سب اچھا ہے کے راگ الاپنے کو جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے قابض بھارتی فوج کے مظالم کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی‘ مظلوم کشمیریوں کو ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں اور تاروں سے مارا جاتا ہے‘ مظلوموں کی چیخ کوئی نہ سنے ان کے منہ میں مٹی ڈال دی جاتی ہے‘ داڑھی کھینچی جاتی ہے‘ داڑھی کو بھی نذر آتش کردیا جاتا ہے‘ مظلوم کشمیری قابض فوج سے تشدد کے بجائے گولی مارنے کی استدعا کرنے لگے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ بہیمانہ اور انسانیت سوز تشدد سہنے والے جب بیہوش ہو جاتے ہیں تو انہیں ہوش میں لانے کے لیے بجلی کے جھٹکے دیے جاتے ہیں‘ درندہ صفت بھارتی افواج تشدد کے دوران بے گناہوں میں اپنا خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے ان کے جسمانی اعضا تک توڑ دیتی ہے۔
مقبوضہ وادی کے کٹھ پتلی گورنر نے ریاستی مظالم کو چھپانے کے لیے خبر رساں اداروں اور ایجنسیوں کے نمائندگان سے وادی کوخالی کرالیا تھا اور کسی بھی غیر جانبدار ادارے کو متاثرین سے ملنے یا متاثرہ علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ اشاعت میں آبدیدہ باپ کی کہانی شائع کی ہے جس کے معصوم بچے کو قابض بھارتی فورسزنے حراست میں لے لیا۔
مقبوضہ کشمیر کے ننھے منے بچوں کی پکڑ دھکڑ کے دل ہلادینے والے مناظر کی جھلکیاں بھی امریکی اخبار کی رپورٹ میں دیکھی جاسکتی ہیں‘ اسی طرح ماں سے چھینے جانے والے13سالہ نوجوان کی دلخراش کہانی شائع کی ہے۔
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات پر پابندیوں میں سب زیادہ سختی کی ہے کیونکہ اس خطے کی اکثریت پاکستان کے ساتھ انضمام چاہتی ہے‘ پوری وادی کو چھائونی میں تبدیل کر دیا‘کشمیریوں اور قابض فورسز کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوئیں‘قابض فورسز رات کو گھروں میں گھس کر کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔
وائس آف امریکا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سری نگر کے کئی علاقوں میں صورتحال مخدوش ہے۔
قطری چینل الجزیرہ نے بتایا کہ کشمیری عوام پیلٹ گنز اور سخت پابندیوں سے نہتے لڑ رہے ہیں‘ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کم سن بچوں کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے‘۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے اب تک 3 ہزار بے گناہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور کم عمر لڑکوں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8825 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C