کشمیر پر جرمنی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، جرمن سفیر
👁️ 30 بار دیکھا گیا
کشمیر پر جرمنی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، جرمن سفیر
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) جرمنی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس پیچیدہ مسئلے کو ‘باہمی طور’ پر حل کیا جانا چاہئے۔ بھارت کا اصرار ہے کہ کشمیر معاملہ میں تیسرے فریق کے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔
بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل میں اقوام متحدہ کو شامل کرنے کی جرمن اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی حالیہ اپیل سختی سے مسترد کر دی تھی۔
بھارت میں جرمنی کے نئے سفیر فلپ ایکرمین نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے جرمنی کی کوئی نئی پالیسی نہیں ہے اور برلن اس معاملے پر ہمیشہ اپنے سابقہ موقف پر برقرار رہا ہے۔
Delighted to be part of a conf on a very relevant topic for both ???????? & ????????, just after we are recovering from the pandemic. I congratulate @thehertieschool for raising these issues like #universalhealthcoverage & #dataprivacy! Its a start of new ????????-???????? ventures.: @AmbAckermann pic.twitter.com/4LZV9MYSDG
— German Embassy India (@GermanyinIndia) October 19, 2022
خیال رہے کہ جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک اور پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اس ماہ کی 7 تاریخ کو برلن میں ملاقات ہوئی تھی۔ اور دونوں رہنماوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔
بھارت نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
جرمن سفیر نے کیا کہا؟
بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو اتوار کے روز دیے گئے ایک انٹرویو میں جرمن سفیر فلپ ایکرمین کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کو جرمن وزیر خارجہ کے بیان کے صحیح پس منظر میں سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا، “واضح طور پر کہوں تو حقیقت یہ ہے کہ ہمیں میڈیا کے سخت لہجے سے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ آپ جانتے ہیں کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کتنے سخت ہیں۔ ہم نے اس کا نوٹ لیا ہے۔ بظاہر وزیر موصوفہ نے جو الفاظ استعمال کیے تھے ان کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔”
جرمن سفیر کا کہنا تھا، “تاہم میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر جرمنی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم باہمی مذاکرات کے حوالے سے اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہیں۔ باہمی مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور انہوں (بیئربوک) نے بھی یہی بات کہی تھی ۔”
فلپ ایکرمین کا کہنا تھا،”میں اس بیان کی تشریح میں مزید نہیں جانا چاہتا۔ مجھے امید ہے کہ معاملہ یہیں ختم ہو جائے گا۔ اس معاملے میں جرمنی کی کوئی نئی پالیسی نہیں ہے۔ بنیادی طور پر ہم اس سلسلے میں اسی موقف پر قائم ہے جو اس معاملے پر ایک عرصے سے رہی ہے۔”
خیال رہے کہ بھارت نے انالینا بیئر بوک اور بلاول بھٹو زرداری کے مشترکہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا تھا،”عالمی برادری کے تمام سنجیدہ اور باضمیر اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی دہشت گردی اور بالخصوص سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔”
باگچی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر نے گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردانہ مہم کی مار جھیلی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔”
دریں اثنا بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتے کے روز جرمنی کی اپنی ہم منصب انالینا بیئربوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق بات چیت جرمن وزیر خارجہ کی پہل پر ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4606 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C