17/March/2025

کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند ہلاک

👁️ 77 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند ہلاک

کشمیر: کپواڑہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند ہلاک

سرینگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے کپواڑہ ضلعے میں پولیس کے مطابق مسلح شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ ایل او سی کے قریبی علاقہ زچل ڈارا میں کل دیررات شروع ہوئی تھی۔

مقامی لوگوں کے مطابق وسیع علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے تاہم ذرائع نے بتایا چار فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

گذشتہ روز انڈیا کی پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں انڈین وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ کشمیر میں اب بھی 79 مسلح عسکریت پسند سرگرم ہیں جن میں سے 59 غیرملکی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C