کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، پاکستانی آرمی چیف
👁️ 66 بار دیکھا گیا
کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، پاکستانی آرمی چیف
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) پاکستان میں پانچ فروری بروز بدھ منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملکی سیاسی رہنماؤں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق اس موقع پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے عوام کو ان کے حق کے طور پر یہ موقع دے کہ وہ اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ خود کر سکیں۔
ہاکستان کے معروف اخبار ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے مظفر آباد میں یادگار شہدا پر حاضری دی، انہوں نے آزادی کشمیر اور دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اخبار کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیرکا فیصلہ کشمیر کی عوام کو کرنا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی۔
اسی طرح پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملکی مسلح افوج اور ان کی قیادت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے اس کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا، ’’ہم کشمیری عوام کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی اور عشروں سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کیا۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مبینہ خلاف ورزیاں بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنےکا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے۔
’بھارتی فوج کے بیانات مایوسی کی علامت،‘ پاکستانی آرمی چیف
دریں اثنا پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگل کو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارتی فوج کے بیانات ’’بڑھتی ہوئی مایوسی‘‘ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے متعلق بیانات کا مقصد بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کی توجہ اصل حقائق سے ہٹانا ہے۔
پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر
پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے۔ کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکال کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق ملکی آئین کا آرٹیکل 370 منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد نئی دہلی میں مودی حکومت نے نہ صرف جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کر دیا تھا بلکہ جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم بھی کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C