کوئٹہ میں مغویوں کی بازیابی کے بعد دھرنا ختم، زیارت پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر احتجاج جاری
👁️ 263 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں مغویوں کی بازیابی کے بعد دھرنا ختم، زیارت پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر احتجاج جاری
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہنہ اوڑک حملے کے خلاف گذشتہ اتوار سے جاری احتجاجی دھرنا مغوی افراد کی بازیابی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا ہے، تاہم زیارت میں 30 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف جاری دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
ہنہ اوڑک کے علاقے ببری میں پاکستانی طالبان کے حملے کے بعد شروع کیے گئے دھرنے کے شرکا کے مطابق واقعے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 11 افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔
کوئٹہ کی ایئرپورٹ روڈ پر بی اے مال کے سامنے جاری دھرنے کے شرکا کے تین بنیادی مطالبات تھے، جن میں علاقے کو مسلح افراد سے پاک کرنا، مغوی افراد کی بحفاظت بازیابی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضے کی فراہمی شامل تھے۔
گذشتہ شب اس وقت پیش رفت سامنے آئی جب تمام مغوی افراد کو رہا کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے تصدیق کی کہ تمام مغوی افراد بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی میں قبائلی اور مذہبی رہنماؤں نے کردار ادا کیا اور اغوا کاروں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کرتی رہی جس میں مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو خود کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجو قرار دے رہے ہیں۔
مغویوں کی رہائی کے بعد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی رات گئے دھرنے کے مقام پر پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں اور دھرنا کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کے مطابق مذاکرات کامیاب رہے، جس کے بعد دھرنا کمیٹی نے وزیرِ اعلیٰ کی درخواست پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر کسی سطح پر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اسے تسلیم کرتے ہوئے اس کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرین کو ممکنہ داد رسی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں، جس میں وزیرِ اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے، اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو مالی معاوضہ دیا جائے گا، اہلِ خانہ کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ متاثرہ بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔
دوسری جانب ہنہ اوڑک واقعے کے خلاف دھرنا ختم ہونے کے باوجود زیارت میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
کوئلہ پھاٹک کے مقام پر جاری یہ دھرنا جمعرات کو مقتول پولیس اہلکاروں کی لاشوں کے ہمراہ شروع کیا گیا تھا اور اب دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ زیارت میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C