کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 15 زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 15 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بخاری سینٹر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1645394384916185089?t=fUOzGQHAB_uHmBq0aKPr3w&s=19
پولیس کے مطابق دھماکہ شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں ایک بچی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو امدادی ادارے نے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب محسن کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جائے وقوع سے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی گاڑی گزر رہی تھی، تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب محسن نے بتایا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، 2 سے 3 کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ شواہد جمع کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ:ایس ایس پی آپریشنز زوہیب محسن کی میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ:چار بجکر پندرہ منٹ پر شارع اقبال پر دھماکہ ہوا دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوئے ، موٹر سائیکل کے ملبے سے لگ رہا ہے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ، #ایس ایس پی آپریشنز زوہیب محسن https://t.co/BjLaQcid8n— ???????? (@Info_Balochistn) April 10, 2023
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C