کوئٹہ: نواں کلی میں سی ڈی ٹی ڈی بڑی کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 53 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: نواں کلی میں سی ڈی ٹی ڈی بڑی کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کانٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو خطرناک دہشت گرد ہلاک کردیے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ایک گھر پر چھاپا مارا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، دو عدد پستول، بارودی مواد اور بارودی سے بھاری موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں حکمت اور کفایت شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا ہلاک دہشت گرد غوث آباد مسجد میں ہونے والے خودکش حملے اور سیکورٹی فورسز (ایف سی) کی گاڑی پر میکانگی روڈ پر حملے میں بھی ملوث تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4592 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C