کور کمانڈرز کانفرنس: بھارت کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت بے نقاب کرتے رہیں گے
👁️ 52 بار دیکھا گیا
کور کمانڈرز کانفرنس: بھارت کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت بے نقاب کرتے رہیں گے
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس ہوا، جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی کھلے عام حمایت کو بے نقاب کیا جاتا رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
… and resolved to keep supporting the normalization process through national institutions.
Noting the Indian aggression, forum resolved to continue thwarting Indian designs & expose Indian targeting of innocent civilians in Kashmir and open support to terrorist outfits…(2/4) pic.twitter.com/cc8A21DXH9— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
اجلاس میں افغان امن عمل پر مثبت پیشرفت اور اس کے اثرات پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مغربی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس نے قومی اداروں کے ذریعہ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق جبکہ بھارتی جارحانہ عزائم کا بھی جائرہ لیا۔
فوجی سربراہان نے ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظمیوں کی کھلم کھلا حمایت، معصوم کشمیریوں اور مسلمانوں پر ظلم و تشدد کو بے نقاب کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
…It was underlined that COVID-19 can only be fought as a ‘whole of nation approach’ wherein every individual will have to play a role to ensure success through observation of basic procedures and discipline. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
اجلاس میں کورونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات میں پاک فوج کے تعاون، ٹڈی دل کے حملوں کے خلاف آپریشن اور انسداد پولیو مہم پر بھی غور کیا گیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج ان آپریشنز میں حکومت کو تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ کورونا وبا کے خلاف ایک قومی سوچ کے ساتھ ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔ ہر شخص کو احتیاطی تدابیر اور اصولوں پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں انھیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
…Comprehensive briefing was given to military leadership on regional security issues with special focus on situation of LOC & IOJ&K. CJCSC & Services Chiefs appreciated tireless efforts of ISI for National Security & expressed satisfaction over professional preparedness. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 16, 2020
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں، مسلح افواج کے سربراہان کا استقبال کیا۔ اعلیٰ عسکری قیادت کو کنٹرول لائن، مقبوضہ کشمیر اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت نے پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C