کوہاٹ میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد گرفتار
👁️ 90 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد گرفتار
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے مرئی چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لیویز فورس کے چار اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ بارود اور مہلک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے ۔
کوہاٹ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا. مرئی چیک پوسٹ کے قریب کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد,5 ملزمان گرفتار
ملزمان میں لیوی خاصہ دار فورس کے بھی 4اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طور معطل کردیا گیا ہے.ملزمان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔ pic.twitter.com/oaoc9cOV9i
— KP Police (@KP_Police1) May 3, 2023
کوہاٹ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز زاہد خان کے مطابق ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ سرکاری پک اَپ گاڑی میں غیر قانونی طور پر اسمگل کی جارہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گولہ بارود اور ہتھیاروں میں راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گن، 18 راکٹ گولے اور 20 راکٹ شیل بوسٹرز شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے 13 دستی بم، 2 ایس ایم جی گن، ہلکے و بھاری ہتھیاروں کے 3 ہزار کے قریب کارتوس اور مشین گن اسٹینڈ بھی برآمد کیے گئے۔
ایس پی آپریشنز نے میڈیا کو بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں پکڑے گئے ہتھیار اور گولہ بارود تخریب کاری کے کسی منصوبے کے لیے اورکزئی سے درہ آدم خیل اسمگل کیے جارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کی کوشش ناکام بنانے کی کارروائی آر پی او کوہاٹ شیر اکبر خان اور ڈی پی او جمیل الرحمٰن کی قیام امن اور کاؤنٹر کرائمز کے حوالے سے وضع کردہ جامع پلان کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہتھیار اور گولہ بارود اسمگل کرنے کا مقدمہ تھانہ استرزئی میں درج کر لیا گیا ہے، اسلحے اور گولہ بارود کی اسمگلنگ میں ملوث لیوی خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
زاہد خان نے بتایا کہ ملزمان بشمول پولیس اہلکاروں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، ملزمان سے تخریب کاری سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے جن سے اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C