15/March/2026

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

👁️ 145 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق نواحی علاقے لاچی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

 

ڈی پی او شہباز الٰہی کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد  ہوا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C