کوہاٹ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
👁️ 209 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جنہیں تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران بعض دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور نیٹ ورکس کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C