23/November/2026

کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار؛ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار؛ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک

کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار؛ فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک

کوہاٹ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر واقع کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح دہشتگردوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران بھاری نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے مزاحمت کرنے والا نجی سیکیورٹی گارڈ عبیداللہ ولد سعداللہ، سکنہ لکی مروت، ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ اتوار 22 نومبر کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے پیش آیا، جب مسلح دہشتگردوں نے ٹول پلازہ پر دھاوا بول کر وہاں جمع ہونے والی ٹول ٹیکس کی رقم لوٹنا شروع کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کی تعداد آٹھ سے زائد بتائی گئی، تاہم سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چار مسلح افراد کو ٹول پلازہ کے دفتر میں داخل ہوتے اور نقدی سمیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دکھائی دیتا ہے کہ مسلح افراد دفتر میں موجود ایک اہلکار کو اسلحے کے زور پر قابو میں رکھتے ہیں، جبکہ الماری میں رکھی نوٹوں کی گڈیاں نکال کر ایک چادر میں جمع کرتے ہیں۔ واردات کے دوران ٹول پلازہ کا ایک ملازم ہاتھ بلند کیے کھڑا نظر آتا ہے۔ دستیاب فوٹیج کے مطابق ملزمان نے تقریباً ساڑھے تین منٹ میں کارروائی مکمل کی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جس کے دوران گارڈ عبیداللہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی پیش قدمی روکی اور ان کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ 

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی شناخت، گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیش کا اہم حصہ بن سکتی ہے۔ تاحال لوٹی گئی رقم کی درست مالیت سرکاری طور پر سامنے نہیں آئی،

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C