کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کے 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کے 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور دیگر 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں کو 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکے کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش تھی، اس واقعے میں دو راہگیر ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔
کوہلو میں کارروائی کے حوالے سے کہا گیا کہ کارروائی آج صبح 6 بجے شروع ہوئی جہاں گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 19 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر بلور کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کرنے اور موٹروے ایم-8 پر دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقے میں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C