کینیڈا: علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں چوتھا نوجوان گرفتار
👁️ 79 بار دیکھا گیا
کینیڈا: علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں چوتھا نوجوان گرفتار
اوٹاوا (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) کینیڈا میں پولیس نے بھارت کے علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں چوتھے نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پولیس نے چوتھے نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق ہفتے کو کی ہے۔
ہردیپ سنگھ نجر کے کینیڈا میں قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت میں سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔
قبل ازیں کینیڈا کی پولیس نے ریاست البرٹا کے شہر ایڈمنٹن سے رواں ماہ ہی تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے ان گرفتار افراد پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں کہ ان افراد کا بھارت کی حکومت سے کسی قسم کا تعلق تو نہیں ہے۔
پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ہفتے کو بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک 22 سالہ نوجوان امن دیپ سنگھ کو گرفتار کیا ہے اور اس پر قتل میں ملوث ہونے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس ٹیم کے مطابق امن دیپ سنگھ پہلے ہی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں حراست میں ہے۔
گزشتہ برس جون میں کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام کینیڈا نے بھارت پر عائد کیا تھا۔
بھارت نے نجر پر دہشت گردی سے تعلق کا الزام لگایا تھا لیکن اس کے قتل میں خود کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر 2023 میں پارلیمنٹ میں اپنے جارحانہ خطاب میں بھارت کو اس قتل کا ذمے دار ٹھہرایا تھا جس پر بھارت نے بھی سخت ردِعمل دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C