گجرات میں بھارتی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 88 بار دیکھا گیا
گجرات میں بھارتی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں، اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران فوجی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
2 CRPF jawans on poll duty killed in Gujarat
The jawans were staying inside a cyclone centre in Tukda Gosa village, about 25 km from Porbandar. The centre is being used as a shelter for the visiting CRPF jawans.https://t.co/N9wSCF9vgr
— The Times Of India (@timesofindia) November 26, 2022
گجرات ہی کے ایک قصبے پور بندر میں پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے مامور فوجیوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔
تلخ کلامی سے بڑھ کر جھگڑے کی شکل اختیار کرلی اور ایک فوجی نے اپنی سرکاری بندوق (اے کے 56) سے فائرنگ کردی۔ جس سے 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
پور بندر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت کی خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار اور ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کا تعلق انڈین ریزرو بٹالین (Indian Reserve Batallion) سے ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C